پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے گراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ارباب سٹیڈیم تاحال مکمل نہیں ہوا، حکومت نوجوانوں کےلیےکھیلوں کے میدان بنائے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے مختصر عرصے میں کراچی اور لاہور سٹیڈیمز کی تعمیرنو کی، صوبے میں کھیلوں کےمیدان آباد کرنا چاہتےہیں، خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے گراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ملک کا نام روشن ہوگا، چترال میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، آج ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
Short Link
Copied