پشاور (پاک صحافت) لکی مروت میں ولی بٹانی کنویں سے گیس اور تیل کی پیداوار قبل از وقت شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی فیلڈ سے ماہانہ تین سو ایم ایم ایف سی ڈی گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ کنویں سے ماہانہ تیس ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار بھی ہوگی۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں گیس کی پیداوار کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔
لکی مروت کے علاقے ولی بٹانی سے مزید دو کنووں کی تکمیل سے یومیہ گیس کی پیداوار پچاس ایم ایم ایف سی ڈی ہو جائے گی۔ ولی بٹانی ون اور ولی بٹانی ٹو سے گیس اور تیل کی پیداوار پر کام جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق ولی بٹانی فیلڈ میں تیل کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل ہے جبکہ گیس کا مجموعی ذخیرہ دو سو انیس ارب کیوبک فٹ ہے۔
Short Link
Copied