ہدایت اللہ

خیبرپختونخوا میں بم دھماکہ، سابق سینیٹر سمیت پانچ افراد جاں بحق

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہید ہدایت اللہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں سابق گورنر شوکت اللہ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔ واقعہ ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں شوکت اللہ کے بھائی سابق سینیٹر ہدایت اللہ، ملک عرفان، نظر الدین، یار محمد اور سمیع الرحمن مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں باجوڑ دھماکے میں جاں بحق سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سال 2012 سے لیکر 2024 تک سینیٹ کے ممبر رہے ہیں، وہ دو بار فاٹا سے اۤزاد حیثیت سے سینیٹ کے ممبر رہ چکے ہیں، ساتھ ہی نیکٹا کے ممبر اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوا بازی کے چیئرمین بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے