لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کے پی کے کی حکومت کو یہ فکر ہے کہ مریم نواز نے پہنا کیا ہے؟ وہ کام کرتی نظر کیوں آتی ہے؟ پی ٹی آئی والوں کو احتجاج کی بجائے قیدی 804 کو رونا چاہئے، اس کے ساتھ ساتھ اگر “نک دا کوکا” یا کوئی اور گانا دیکھ لیں تو افاقہ ہوجائے گا۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں عوام دشمن پالیسی پر عمل ہوا، جس کی وجہ سے آج عوام کافی پریشان ہے۔
Short Link
Copied