خیبرپختونخوا؛ برقمبر تکیہ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں شرپسند فرار

خیبر

خیبر (پاک صحات) خیبر پختونخوا کے علاقے برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں ملزم فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے