پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہُڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ جس میں شہری اپنا حق رائے استعمال کر رہے ہیں۔
تٖفصیلات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، طورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر اور باجوڑ میں پولنگ ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں 159 کو حساس ترین اور 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
Short Link
Copied