خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا، عظمیٰ بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کا ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا، مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کرسکی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز نے گُڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاع پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اور اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے