اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خون ریزی اور مارشل لاء کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب اس نہج پر آگئے ہیں کہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے خان صاحب سب کچھ ڈبونے کو تیار ہیں، وہ کہہ رہے ہیں میں نہیں تو اور کوئی بھی نہیں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیانیے میں تسلسل لائیں کہ اگلے ہفتے بھی وہی بات ہوگی، وہ اب کسی کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتے۔ عمران خان کا ذہن مستحکم ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، کوئی ان کے دباو میں نہیں آئے گا، نہ آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دارالحکومت کو مفلوج نہیں ہونے دے گی، وہ چاہتے ہیں خونریزی ہو اور عدم استحکام آئے، اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی۔
Short Link
Copied