سرائے عالمگیر (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے خونی مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی بات درست ہوئی یہ خونی مارچ ثابت ہوا۔ کنٹینر پر حملہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو مستعفی ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب جوڈیشل آڈر کے تحت بیٹھا ہوا ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ خونی مارچ ہے، اسلام آباد میں خونی مارچ کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معظم شہید عمران خان کے گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوا ہے، عمران خان کا میڈیکل لیگل اپنے ملکیتی اسپتال سے کرایا گیا۔ فوج کو گالیاں دینے کے لیے حملہ جیسے ٹوپی ڈرامے کیے گئے، ہم پر جب بوگس پرچے ہوئے تو ہم نے چیخیں نہیں ماری۔
Short Link
Copied