خورشید شاہ ہمارے بزرگ ہیں، ان کی ہر بات ماننا ہم پر واجب ہے۔ وزیر قانون

اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خورشید شاہ کو پیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ جو کہیں گے وہ بات مانی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کی توجہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی طرف دلاتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ اس معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے کیونکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہوتا لہذا جلد از جلد قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ طے کیا جائے اور گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کو بھی منظر عام پر لایا جائے کیونکہ یہ معمولی معاملہ نہیں۔

جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ خورشید شاہ ہمارے بزرگ ہیں ، ان کی ہر بات ماننا ہم پر واجب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے