کراچی (پاک صحافت) خورشید شاہ کو دو دن کے لئے پیرول پر رہا کروانے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ پی پی رہنما گزشتہ طویل مدت سے سکھر جیل میں قید ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے جواں سال بھتجے سید عدیل شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر وفات پاچکے ہیں۔ 41 سال کے عدیل شاہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، عدیل شاہ کی تدفین سکھر میں رات 10 بجے آبائی قبرستان میں ہو گی۔
ایم پی اے فرخ شاہ کا کہنا ہے کہ سید خورشید شاہ کی دو روز کے پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔ تاکہ وہ اپنے بھتیجے کی وفات پر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب سے تعزیت و تسلیت کرسکے اور اس کے غم میں شریک ہوسکے۔
Short Link
Copied