خورشید شاہ سینٹرل جیل سکھر سے رہا، کارکنوں کا شاندار استقبال

خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پی پی رہنما سید خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا ہے جبکہ پارٹی کارکنوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کو سکھر سینٹرل جیل سے ہا کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیل کے باہر ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔ جیل کے باہر استقبال کیلئے پہنچنے والے کارکن خورشید شاہ کی قیادت میں رہائش گاہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں پہنچ کر وہ کارکنان سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے اور احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے