خوارجی دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے