لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق نے نیب قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیب قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر کا بنایا ھوا کالا قانون ہے، مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔
سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے بے گناہوں کواس کا شکار بننا پڑا، اس ’بلیک لا‘ کی حمایت نہیں کی جا سکتی، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک عمل ہے اسے واپس لیا چائے، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔
واضح رہے کہ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر دو آرڈیننس پر دستخط کیے، جنہیں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔