خواجہ آصف

خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب نے آرٹیکل 6 کا بڑا ذکر کیا، پی ٹی آئی نے میرے خلاف بھی آرٹیکل 6 لگانے کی کوشش کی، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگانے کی حمایت کرتا ہوں، 1958 سے لے کر 2022 تک آئین توڑا کیا، ضرور آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے شروع ایوب خان سے ہونا چاہیئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو ابتداء ہوئی ہے، ابھی تو پوری رات باقی ہے، ابھی سے اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں، ایوب خان نے قرآن اور سبز ہلالی پرچم پر حلف لیا اور خلاف ورزیاں کیں، ایوب خان کے جمہوری حکومت کے تختہ الٹنے کے سبب ملک آج بھی نہیں سنبھل پایا، ایوب خان نے ملک میں پہلا مارشل لا لگایا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی سب سے پہلی خلاف ورزی ایوب خان نے کی، جس نے آئین کی پامالی کی نکالیں اس کی لاش قبر سے باہر اور لٹکائیں پھانسی پر، مشرف سے لے کر شجاع پاشا اور پھر فیض حمید انہوں نے کتنی ولدیتیں بدلی ہیں، 2011 سے لے کر اب تک 5 سیاسی ولدیت بدلی ہیں، اتنی ولدیتیں بدلیں کہ ان کی ولدیت کا تو خانہ ہی ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے