خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے،  اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و کاکس کی چیئرپرسن عشرت اشرف نے کی۔ اجلاس کے دوران خواتین کے مسائل پر مؤثر قانون سازی اور پالیسی سازی پر غور، خواتین کے سیاسی، سماجی، قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کے فعال کردار کو یقینی بنانے پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر عشرت اشرف نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر خواتین کے حقوق پر مشترکہ جدوجہد کریں گے، ویمن کاکس خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے