آصف زرداری

خطے کے امن اور خوشحالی کیلئے نومنتخب ایرانی صدر کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ خطے کے امن اور خوشحالی کیلئے نومنتخب ایرانی صدر کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاک ایرن تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

صدر پاکستان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ آپ کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے