خرم نواز گنڈاپور کی گورنر کے پی سے ملاقات

پشاور (پاک صحافت) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں آئینی منصب پر تعیناتی کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی، امن اور خوشحالی میرا مشن ہے، وفاق اور صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ ملاقات میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیم اور دیگر رفاحی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دینی اور رفاحی کاموں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے متحد کرنے کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے