لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ خدا نے آج جھوٹوں کو بے نقاب اور سچوں کو سرخرو کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مریم نواز کو بریت پر مبارک بادی اور ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے، مقدمات کا مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خدا نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کردیا ہے، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے عجلت میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آوں لیکن میں بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔
Short Link
Copied