اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خدا را رحم کریں، عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ 30 دن کے اندر پیٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہی۔
رہنما پی پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بینک بھی کہہ رہا ہے کہ رواں سال مجموعی مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے زائد ہوگی۔ یکم اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول مزید 4 روپے مہنگا کر دیا تھا۔
Short Link
Copied