پرویز اشرف

خان صاحب ضد چھوڑ کر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کرلیں۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ خان صاحب ضد چھوڑ کر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انشاءاللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے ، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ہم سب متحد ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطی میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے