خاتون کی فیک ویڈیو بنا کر لگا دینا اتنا آسان کیوں ہے؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوال کیا ہے کہ خاتون کی فیک ویڈیو بنا کر لگا دینا اتنا آسان کیوں ہے؟ یہ بات عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے نازیبا ویڈیو لیک کیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک فلم میں تو تاریخ کے بعد تاریخ سے حل نکل آیا تھا، مجھے نہیں لگتا کہ میرے کیس میں تاریخ کے بعد حل نکلے گا۔ پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میرا کیس کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے، یہ ایک پالیسی کے بارے میں ہے کہ خاتون کی فیک ویڈیو بنا کر لگا دینا اتنا آسان کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جن اکاؤنٹس سے یہ گند اپ لوڈ ہوتا ہے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ پنجاب عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا ہاؤس کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اس وقت خیبر پختون خوا ہاؤس دہشت گردوں اور شرپسندوں کا اڈا بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے