حیدرآباد: 10 محرم کے جلوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی شرکت

حیدرآباد (پاک صحافت) حیدرآباد میں 10 محرم کے جلوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی، بحیثیت سیاسی جماعت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی اپنا کردار دیکھنا ہوگا، محض سیٹیں لے لینا یا ووٹ لے لینے سے سیاسی جماعت نہیں بن جاتی، پی ٹی آئی خود اپنی وجہ سے اس مقام پر پہنچی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جامشورو تھانے کے مال خانے میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں بلوچستان ایک چھوٹا صوبہ ہے، ہم خود اس کا خیال رکھتے ہیں، ہم سکھر بیراج کے کسی نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے