بجٹ

حکومت 8 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت آئندہ ماہ 8 جون کو قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 8 جون ہفتے کے روز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد بجٹ کی منظوری عیدالاضحی کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے