حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ ڈالر، ایل این جی، مہنگائی،  بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  جاری بیان میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں توانائی کی ممکنہ قلت کے خطرات پر اظہار تشویش کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہاکہ ایل این جی کے طویل المدت معاہدے نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی قیمت آج ملک اور عوام کو اداکرنا پڑ رہی ہے، اگر طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو آج قوم کو مہنگی ایل این جی اور توانائی کی قلت سے بچایا جاسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے