حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک اندھیرے میں ڈوب چکا ہے۔ شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے اس وقت پورا ملک اندھیرے میں ڈوب چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی بندش سے شہری شدید پریشان ہیں جبکہ صنعتیں بھی بند پڑی ہیں۔ سلیکٹڈ حکومت بتائے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔

رہنما پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے ضرورت سے زیادہ پاور پلانٹ لگائے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی ہے، آپ بس انکوائری رپورٹ بناکر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے