لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ باہمی مشاوت سے کریں گے تاکہ حکومت کو گھر بھیجنے میں سب مل کر کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی ہے، بجلی مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم برسایا گیا اور مزید تیاریاں جاری ہیں۔ اس حکومت نے اپنے دور میں عوام کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں رات کو خواب میں آکر عمران خان کو ڈراتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں رہ کر ملک کی خدمت کی ہے اور عوام ہماری دور کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
Short Link
Copied