اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ان افراد پر سرکاری دفاتر اور ریسٹورنٹس میں داخلہ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ جبکہ ان کے موبائل سمز بھی بلاک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لیے یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس میں وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
Short Link
Copied