حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد (پاک صحافت) عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے ہوگئی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح مٹی کا تیل فی لیٹر 173 روپے 48 پیسے میں دستیاب ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 161روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے