حکومت کیجانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے آخری وارننگ

ویکسین

پشاور (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس کے مطابق اب ایسے افراد کی موبائل سم کے ساتھ تنخواہ بھی بند کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت کے پی کے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو آخری انتباہ جاری کررہے ہیں کہ وہ ویکسین لگوائیں بصورت دیگر ان کی سمیں جلد بند کردی جائیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی بند کردیں گے۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر ڈیلٹا ویرنٹ انتہائی خطرناک ہے اور اب ہمارا فوکس بزرگوں، 39سال سے کم عمر لوگوں اور خواتین پر ہے جن کی ویکسی نیشن کرنا ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 30 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جاچکی ہے اور صوبے میں روزانہ 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے