یوٹیلٹی اسٹورز

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا گیا، نئے پیکج کے لیے دال چنا اور ٹوٹا چاول پر فی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھا کر 100 روپے جبکہ گھی پر فی کلو سبسڈی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے تجویز کی گئی ہے۔ پیکج کے تحت چینی پر بھی فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھائی جائے گی، آٹے پر سبسڈی کا موجودہ ماڈل برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوا دی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کے نئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کا اطلاق یکم اگست سے کرنے کی تجویز ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا اطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا، جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا، موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جارہی ہے، چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے