کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں حکومت بلوچستان نے چمن کے بے روزگار نوجوانوں کو 20 ہزار روپے اعزازیہ رقم دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ چمن کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کوشاں ہیں، شہر کے بے روزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، سرفراز بنگلزئی و دیگر کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا، بولان ایکسپریس بحال ہونے پر حکومت کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے پاک ریلوے کو ہدایت کی تھی یہ مسئلہ حل کیا جائے۔
جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بولان ایکسپریس کی ٹکٹ 2200 روپے ہے جو کہ مناسب ہے، البتہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے کہا ہے بلوچستان کی یوتھ سے ناانصافی قابل قبول نہیں، احمد شہزاد بہت جلد کوئٹہ کا دورہ اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے، ماضی میں پی سی بی سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔