اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے، ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرالیا گیا ہے، اب ان کے آنے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے آنا تھا آکردیکھ لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں اسلحہ، غلیلیں ہیں، ان کی کوشش ایک تھی کہ کسی طرح لاشیں ملیں مگر ہم نے علاقہ کلیئر اور جانی نقصان نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، جانی اور مالی نقصان کی ذمہ دار اور سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے، گرفتار ہونے والوں کی ضمانت نہیں ہوگی، جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کیا جائے گا۔