اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ دو ہفتوں کے لئے کسی قسم کا کوئی رد و بدل نہیں کیا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 16 سے 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
Short Link
Copied