حکومت کا نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حلف نامہ شامل کرنے کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد حلف نامے کا اطلاق اسلام آباد کی حد تک ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ نکاح نامے میں ختم نبوت پر کامل ایمان رکھنے کا حلف دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے