حکومت کا لاپتہ افراد کے خاندان کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاپتا افراد

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کے خاندان کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے مالی اعانت اور بحالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی اعانت 5 سال سے زائد لاپتہ افراد کے لواحقین کو دی جائے گی، 5 سال سے زائد لاپتہ افراد کی فیملی کو 50 لاکھ روپے بحالی گرانٹ دی جائے گی، مالی اعانت اور گرانٹ ایک ہزار خاندانوں کو دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے