اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائے۔
خواجہ آصف اس وقت لندن ہی میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ خواجہ آصف کو دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
Short Link
Copied