بجلی

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائرڈ کیا جائے گا اور درآمدی کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پاور اویس لغاری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، امیر غریب دونوں اس مسئلے پر پریشان ہیں، کراچی میں 18 ،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے