سلیم خان

حکومت کا اتحادی ہونا مجبوری، ن لیگ سے پی پی کو چائے بسکٹ کے سوا کچھ نہیں ملا۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت کا اتحادی ہونا مجبوری، ن لیگ سے پی پی کو چائے بسکٹ کے سوا کچھ نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ دو بار تحریری معاہدہ ہوچکا ہے، ن لیگ نے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا، قوم مہنگائی کے بوجھ میں پس رہی ہے، آئی پی پیز قوم پر ظلم ہے، حکومتی لوگوں کی 42 کمپنیاں آئی پی پیز میں ہیں سب کا آڈٹ ہونا چاہیے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے اور یہ اپنے ہی جاری کردہ نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ وزارتیں دینا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی وزارتیں لینے کے حق میں نہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نورا کشتی نہیں ہورہی، 8 فروری کے انتخابات کے بعد کوئی جماعت تنہا حکومت نہیں بنا سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں تھا،بنوں میں جو ہوا اس سے ایسا لگا جیسے دوبارہ 9 مئی کی پلاننگ کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جو زخمی دکھایا گیا وہ کرغستان میں زخمی ہوا، پی ٹی آئی دور میں تبادلے رشوت لے کر کئے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے