اسلام آباد (پاک صحافت) بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر حکومت نے آذربائیجان سے اضافی گیس درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہم آئندہ دو ماہ کے دوران آذربائیجان سے 2 لاکھ ٹن اضافی گیس درآمد کریں گے۔ روس سے خام تیل کی درآمد کے معاہدے پر مذاکرات کے لیے روسی وزیر پٹرولیم آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آذربائیجان سے سالانہ 1300 ارب مکعب فٹ گیس درآمد کرنے کے لیے تاپی گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ پاکستان کے گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ گیس درآمد کرنے کے لیے دباو بڑھ رہا ہے۔