لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش بحران اور مسائل کے باوجود حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے لیے بھرپور اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ زراعت کو ملک کی معیشت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی زمین زرخیز ہے۔ چاول ان اجناس میں سے ہے جسے برآمد کر کے ہر سال کثیر زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے کو جدید طرز پر استوار کر کے ملک کی معیشت مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، مشکل حالات کے باوجود بجٹ میں زراعت کے شعبے کی ترقی لے لیے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔
Short Link
Copied