کسان کارڈ

حکومت پنجاب کا کسان سہولت سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت کا کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کیلئے سہولت سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کپاس کی کاشت کے اہداف، خسرہ کی صورتحال، ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان کے کمشنرز کو کپاس کی فصل کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرز اگلے دو ماہ یوریا کھاد کی قیمتوں، طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھیں گے۔ کھاد ڈیلروں سے اسٹاک اور سیل کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر طلب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صحت کے شعبے کو ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کی جانچ کے اشاریوں میں شامل کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے عید سے قبل مویشیوں کے غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ کریک ڈاون کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیں گے۔

محکمہ زراعت اور صحت کے سیکرٹریز نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 40 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 32 لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے