حکومت پنجاب کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو رقم دینے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) حکومت پنجاب نے آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آغوش پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل ہیں۔

امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آغوش پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کا پورا حق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے