لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے اور دن رات کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ڈویژنل انتظامیہ کو نشتر 2 کی مقررہ مدت میں تعمیر کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 6 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ نشتر 2 کی تکمیل سے نشتر ہسپتال 1 پر بوجھ کم ہوگا۔ سول ورک کیساتھ مشینری خریداری کا ٹینڈر عمل شروع کیا جائے۔ اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 58 ایکڑز پر 9.4 بلین روپے کی لاگت سے نشتر ٹو فیز 1 کا کام جاری ہے۔
Short Link
Copied