حکومت نے کسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفر نہیں کی۔ بیرسٹر عقیل ملک

عقیل ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کسی کی ڈیل حاصل کرنے کی خواہش ہوسکتی ہے، حکومت نے کسی کو ڈیل یا ڈھیل کی آفر نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بیڑسٹر عقیل نے کہا ہے کہ عمران خان کا اپنا مسئلہ ڈیل حاصل کرنا ہے، کوئی ڈیل آفر ہوئی اور نا ہم کریں گے، حکومت آگے چل کر بھی کوئی ڈیل آفر نہیں کرے گی، توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں تاخیر محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی رضا مند کر پائے گی تب ہی کمیشن بنے گا، اپنا مینڈیٹ تسلیم کرانے سے متعلق بھی کوئی پیشگی شرط نہیں ہوگی۔

مشیر وزارت قانون نے کہا کہ ہمارے ساتھ مذاکرات میں بیٹھ کرپی ٹی آئی نے ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرہی لیا ہے، مذاکرات پر کسی قسم کی وقت کی پابندی نہیں لگانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے