حکومت نے پی ایس ڈی پی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ خورشید شاہ

خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں بجٹ معاملے پر حکومت سے مسلسل رابطے کر رہا تھا۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی بات چیت کی گئی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ یہ طے تھا کہ چاروں صوبوں میں پی ایس ڈی پی بیٹھ کر طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے