احسن اقبال

حکومت نے مہنگائی کا ایٹم بم چلایا ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا ایٹم بم چلایا ہے اور یہ بم ابھی مزید بم چلیں گے۔  احسن اقبال نے حکومت کو خبردار کرتے  ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج کا پروگرام ملک بھر میں چلے گا،  تاہم احتجاج کی حتمی منزل اسلام آباد ہوگی۔ دوسری جانب انہوں گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کاکہنا تھا کہ گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر ہمیں کونسی معیشت پڑھا رہے ہیں، روپیہ کمزور ہونے سے معاشی بے یقینی بڑھے گی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہاکہ معاشی استحکام کے بغیر کوئی سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کرے گا ، عالمی سرمایہ کاری کیلئے ہمیں پرکشش پالیسیاں بنانا ہوں گی ۔ نیب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب کے نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے ، احتساب گردی کے ذریعے جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں ، حکومت اپوزیشن سے خوف زدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے