اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے اس وقت ملکی آزادی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کیا جاتا تو آج عمران خان جیسا نااہل شخص ملک پر مسلط نہ ہوتا۔ حکومت نے اس وقت سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کو داو پر لگایا ہوا ہے۔ قومی اداروں کو تباہ کرنا عمران خان کا مشغلہ بن چکا ہے۔
اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال ہو گئے ہیں مدعی سے ڈاکومنٹس خفیہ رکھے جا رہے ہیں۔ اسکروٹنی کمیٹی سے متعلق میری درخواست سنی گئی۔ اسکروٹنی کمیٹی میں پیش شواہد خفیہ رکھنا غیر قانونی ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی کا تحریری جواب آیا ہے، اس کا جائزہ لیں گے۔