حکومت نے مشکل حالات کے باوجود تمام طبقوں کو متوازن بجٹ دیا ہے۔ گورنر پنجاب

بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود معاشرے کے تمام طبقوں کو ایک متوازن بجٹ دیا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر شیخ محمد نعیم پاشا کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ خوشی ہے کہ جنوبی پنجاب سے پہلا چیمبر آف کامرس آیند انڈسٹری کا وفد ملاقات کے لیے آیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت دیگر وفود سے ملاقات کی، خوشی ہے کہ ان کے مسائل حل کے لیے سفارشات اعلی حکومتی حلقوں تک پہچانیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے میری ذمہ داری مسائل کے حل کے لیے سفارشات آگے پہنچانا ہے اور ان سفارشات میں سے کچھ پر فوری عملدرآمد بھی ہوا۔ بزنس کمیونٹی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے