اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روات میں ریڈیو پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ ریڈیو پاکستان کو عالمی میعار کے مطابق بنانے اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی جانب اہم سنگ میل ہے، جس کے بعد منصوبے کی تکیل کے بعد ریڈیو پاکستان کی نشریات کئی دیگر ممالک میں بھی سنا جاسکے گا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایم آر ٹیکنالوجی ریڈیو پاکستان کو 4 مختلف سگنلز تک کی ترسیل کے قابل بنائے گی اس کے علاوہ بجلی کی کھپت میں 33 فیصد کمی کرے گی۔ روات میں پاکستان کا پہلا میڈیا سٹی قائم کرنے کے لیے بھی کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی خصوصی رہنمائی اور تعاون سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔